چیف جسٹس نے جلد از جلد انتخابات کرانے کا حکم جاری کر دیا

گلگت(پ ی این آئی) گلگت بلتستان چیف کورٹ نے جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرانےکا حکم دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس چیف کورٹ نے شہری کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر دائر کی گئی درخواست پر 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سنا دیا،فیصلے کے مطابق حکومتی حکام، چیف الیکشن کمشنرالیکشن انعقادکیلئے اقدامات نہیں کررہے، گلگت بلتستان میں بغیر تاخیرجلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں،شہریوں نے جی بی میں بلدیاتی انتخابات کے عدم انعقاد کی پٹیشن دائر کی تھی جس پر چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ سے فیصلہ سنایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close