میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں پھر تاخیرہونے کا امکان

کراچی(پی این آئی) سندھ میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ سامنے آیا ہے ، صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز نے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔نجی ٹی وی کےمطابق سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کے سندھ حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت بورڈز کی گرانٹ ادا نہیں کر رہی،سندھ حکومت نے بورڈز کو تین ارب سے زائد کی گرانٹ دینی ہے، بورڈز کے پاس ملازمین کی تنخواہ ادا کرنے کی رقم بھی نہیں، فوری طور پر گرانٹ نہ ملی تو امتحانات کا انعقاد مشکل ہے،گرانٹ نہ ملی تو بورڈز کو بھیک مانگ کر امتحانات کروانے ہوں گے۔دوسری طرف حیدرآباد بورڈ کے چیئرمین محمد میمن نے اس ضمن میں کہاکہ حکومت کو کئی بار خط لکھ چکےمگر جواب تک نہیں ملتا،ادائیگیاں نہ ہونے کے سبب اساتذہ بورڈ کے ساتھ کام کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close