وزیر خارجہ کا دورہ یو اے ای کامیاب، متحدہ عرب امارات نے پاکستان پر واجب الادا 2ارب ڈالر کی وصولی سے متعلق خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(آن لائن) متحدہ عرب امارات نے پاکستان پر واجب الادا 2ارب ڈالر کی وصولی موخر کردی ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے واجب الادا رقم کی ادائیگی کے حوالے سے مہلت مل گئی۔ ترجمان نے متحدہ عرب امارات کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کے ملتوی ہونے کو خوش ا?ئند قرار دیا۔ معاہدے کے تحت پاکستان کو یہ رقم 19اپریل 2021کو ادا کرنا تھی۔  ترجمان نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ کا حالیہ دورہ یواے ای دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات کا عکاس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close