ن لیگ اور پیپلزپارٹی آمنے سامنے آگئیں، ن لیگی رہنما نے پیپلزپارٹی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ ڈالا

کراچی (پی این آئی)لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل نے حلقہ 249 کے ضمنی الیکشن ملتوی نہ کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاع اسماعیل نےحلقہ 249 کے ضمنی الیکشن ملتوی نہ کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ۔ مفتاح اسماعیل کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ میں حکمران جماعت ہے اس کی کوئی تیاری نہیں ، پیپلز پارٹی الیکشن منسوخ کروا کر حلقے میں اثر و رسوخ استعمال کرنا چاہتی ہے۔پیپلز پارٹی الیکشن ملتوی کروا کر حلقے میں ترقیاتی کام کے اعلان کرے گی۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن سمیت تمام لوگوں نے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ سندھ حکومت کی کورونا سے متعلق رپورٹ حقیقت پر مبنی نہیں ، کورونا کے پھیلاؤسے بچنے کیلئے الیکشن ملتوی کرنا کوئی حل نہیں۔الیکشن کمیشن انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے مقررہ تاریخ پر ہی الیکشن کروائے۔واضح رہے کہ صوبہ سندمیں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے حلقہ 249 کے ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاتھا، سندھ حکومت کے خط سے پہلے ن لیگ بھی 29 کو الیکشن کروانے کی خواہاں نہیں تھی ۔ تاہم اب ن لیگ نے اب پیپلز پارٹی کی مخالفت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے حلقہ 249 کے ضمنی الیکشن ملتوی نہ کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے علیحدگی کے بعد پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان دوریاں کافی بڑھ گئی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ایک ہی نشست پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے امیدوار ضمنی انتخاب لڑ رہے ہیں۔ دونوں جماعتوں کے درمیان تلخیاں بڑھنے کے بعد سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہو رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close