فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنا چاہئے یا نہیں؟ مسلم لیگ (ن)نے اپنا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے کالعدم جماعت ٹی ایل پی کے ساتھ کیا گیا معاہدہ مکمل کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ حکومت نے جو معاہدہ کیا ، وہ مکمل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے پر بحث کی قرار داد قومی اسمبلی میں پیش کر کے تحریک لبیک کے ساتھ معاہدے کی پاسداری کی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے فرانسیسی سفیر کے ملک بدر کرنے کے معاملے کی مخالفت کر دی ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں موجود کسی بھی پارٹی کی ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے۔ پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتیں کسی بھی قرار داد سے اتفاق کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے خود مختار ہیں، ہم انہیں کیسے ڈکٹیٹ کر سکتے ہیں۔اگر مسلم لیگ ن قرار داد سے اتفاق نہیں کرتی تو ہم اُنہیں کچھ نہیں کہہ سکتے۔

close