عدالت نے سینئیر ن لیگی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

راولپنڈی(پی این آئی )مقامی عدالت نے شوکت خانم ہسپتال کی جانب سے دائر ہتک عزت کے کیس میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما حنیف عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔ڈیجٹیل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد نے ٹویٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ’2012 میں حنیف عباسی نے شوکت خانم ہسپتال پر الزامات لگائے تھے جس پر ہسپتال انتظامیہ نے حنیف عباسی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کیا تھا جس پر عدالت نے حنیف عباسی کو 50 لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ۔ہرجانہ نہ ادا کرنے کی وجہ سے عدالت نے حنیف عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close