نیب نے مؤقف تبدیل کر لیا، چوہدری برادران کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور (آئی این پی) قومی احتساب بیورو(نیب) نے سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی انکوائری بند کرنے کا ریفرنس عدالت میں دائر کردیا، نیب نے موقف اپنایا کہ چوہدری برادران کے اثاثہ ڈیکلیئر ڈ اور مطابقت رکھتے ہیں لہٰذا نیب کی انکوائری بند کی جائے۔ منگل کو سربراہ مسلم لیگ (ق)چوہدری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملے میں نیب نے چوہدری برادران کے خلاف انکوائری بند کرنے کیلئے ریفرنس دائر کر دیا، نیب کی جانب سے انکوائری بند کرنے کا ریفرنس لاہور ہائیکورٹ کے جج شیخ سجاد کی عدالت میں دائر کیا گیا، نیب نے اپنے ریفرنس میں کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کے تمام اثاثے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور ایف بی آر میں ڈیکلیئرڈ ہیں اور چوہدری برادران کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں۔ نیب ریفرنس میں بتایا گیا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف کرپشن کیسز کی انکوائری بند کرنے کی منظوری دے دی ہے، نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف نیب انکوائری کو بند کرنے کے ریفرنس کو منظور کرے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close