’تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش‘‘ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)آج بروز منگل پنجاب،خیبر پختو نخوا ،کشمیر،گلگت بلتستان ،مشرقی بلوچستان ا ور بالائی سندھ میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہو ا ؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، پوٹھوہار، جنوبی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close