دھاندلی کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ۔۔۔ ای ووٹنگ سسٹم کی جانب اہم پیشرفت سامنے آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ای ووٹنگ سسٹم پر عمل درآمد کیلئے وفاقی کابینہ سے آج اٹھائیس کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری لی جائے گی-روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی شائع خبر کے مطابق وفاقی حکومت نےووٹنگ سسٹم میں شفافیت لانے کیلئے ای ووٹنگ سسٹم پر عمل درآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیاہے،رقم ہارڈ وئیر،سافٹ وئیر،آپریٹنگ اخراجات اور کنسلٹنسی سروسز پر خرچ کی جائے گی-ذرائع کے مطابق وزارت آئی ٹی نے ای ووٹنگ سے متعلق نادرا اور الیکشن کمیشن کو اعتماد میں لیا ہے اور انٹرنیٹ ووٹنگ ٹاسک فورس سے بھی مشاورت کی گئی ہے -ذرائع کے مطابق صدر مملکت ای ووٹنگ سسٹم سے متعلق امور کی قیادت کررہے ہیں جبکہ وزیراعظم بھی عمل درآمد سے متعلق پیش رفت کو دیکھ رہے ہیں-ذرا ئع کے مطابق مطابق ای ووٹنگ کیلئے ایک آزاد کنسلٹنٹ کی خدمات لی جائیں گی ، ای ووٹنگ کیلئے جامع اسٹڈی کرائی جائے گی-اس حوالے سے وفاقی کابینہ میں سات اپریل کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے توثیق کیلئے پیش کئے جائیں گے –

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close