اسلام آباد(آئی این پی )جہانگیرترین گروپ کی وزیراعظم یا ان کی نامزد کمیٹی سے اسی ہفتے ملاقات کا امکان ہے جس کے بعد جہانگیر ترین کے گھر بدھ کے روز طے شدہ افطار ڈنر ملتوی کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریکِ انصاف کے رہ نما جہانگیر ترین کااپنے حمایتی ارکان اسمبلی کو بدھ کے روز دیا جانے والا افطار ڈنر ملتوی کردیا گیا ہے۔تاہم ذرائع کے مطابق یہ افطار ڈنر وزیراعظم آفس کی جانب سے ملاقات کا گرین سگنل ملنے پر ملتوی کر دیا گیا،ان ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان یاحکومتی کمیٹی اسی ہفتے جہانگیرترین گروپ سے ملاقات کرے گی ۔دوسری جانب ذرائع نے جہانگیر ترین گروپ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس گروپ نے حکومتی سیاسی کمیٹی سے ملاقات سے معذرت کرلی ہے۔وہ کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان ان کے کپتان ہیں،اپنے تحفظات صرف کپتان سے ہی شیئر کریں گے۔ ادھرپاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ میں اور میرے گروپ کے ارکان اسمبلی صرف وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سیاسی کمیٹی کو جہانگیر ترین سے ملنے کے ٹاسک کے معاملے پر جہانگیر ترین نے سیاسی کمیٹی سے ملاقات سے معذرت کر لی۔جہانگیر ترین نے کہا کہ کسی کمیٹی سے ہماری ملاقات نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنا موقف وزیراعظم کے سامنے ہی رکھیں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں