احساس کفالت پروگرام کی مالی مدد کے حصول کا آسان طریقہ

اسلام آباد(آئی این پی)معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ مستحق گھرانے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8171پر بھیج کر احساس کفالت پروگرام میں اپنی اہلیت کے بارے میں جان سکتے ہیں، پیر کو اپنے ایک وڈیو بیان میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے 8171ایس ایم ایس کے حوالے سے بتایا کہ احساس کفالت پروگرام کی دو سہہ ماہی 12000روپے کیلئے اپنی اہلیت جاننے کیلئے وفاقی حکومت نے 8171ایس ایم ایس سروس کا آغاز کیا ہے،شناختی کارڈ نمبر 8171 پر ایس ایم ایس بھیجنے کے بعد جواب میں صورتحال کے مطابق چار قسم کے پیغام موصول ہوتے ہیں،ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ویڈیو میں کہا ہے کہ حقدار اور نااہل لوگوں کو کس قسم کے پیغام موصول ہونگے اور جن کا ابھی سروے نہیں ہوا، ان کو کیسے پیغام موصول ہونگے، یہ رقم کہاں سے وصول کی جا سکتی ہے اور رجسٹریشن ڈیسک کہاں کہاں قائم ہیں، اس کی تفصیلات بھی اس ویڈیو میں ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں مستحق گھرانوں کو احساس کی جانب سے مختلف طرح کے جوابی پیغامات بھجوائے جا رہے ہیں جن کی تفصیل اس معلوماتی ویڈیو کی جا سکتی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں