تعلیمی اداروں کی تعمیر کے لیے چین پاکستان کی مدد کرے گا

پشاور(آئی این پی)چینی حکومت خیبر پختونخواہ کے ضلع خیبرمیں تباہ شدہ اسکولوں کی تعمیر نو کے منصوبے کیلئے 10.29ملین ڈالر فراہم کرے گی، منصوبہ جنوری 2023میں مکمل ہوگا،تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر میں تباہ شدہ اسکولوں کی تعمیر نو کے منصوبے کے پہلے مرحلے کا افتتاح کردیا گیا ، وزیر اعلی کے پی محمودخان اورچینی سفیرنونگ رونگ نے پہلے مرحلے کاافتتاح کیا، چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ بھی ا س موقع پر موجود تھے،منصوبے کے پہلے مرحلے میں خیبرمیں تباہ شدہ50اسکولوں کی دوبارہ تعمیرہوگی ، منصوبے کے تحت تباہ شدہ24 بوائزاسکولز اور 26گرلزاسکولز کی تعمیر نو کی جائے گی ، منصوبہ جنوری 2023میں مکمل ہوگا اور اس پر 2323ملین روپے لاگت آئے گی،چینی حکومت اس مقصد کے لئے 10.29ملین ڈالر فراہم کریگی ، منصوبے کے تحت حکومت پاکستان تقریبا 868ملین روپے فراہم کرے گی، منصوبے پر عملدرآمد کیلئے محکمہ تعلیم ،چینی حکام میں معاہدے پر دستخط بھی کئے گئے ہیں،اس موقع پر وزیر اعلی کے پی محمود خان نے کہا کہ تباہ شدہ اسکولزکی تعمیر نومیں تعاون پر چینی حکومت کے مشکور ہیں، پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے،محمود خان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کی سب سے اہم علامت ہے، سی پیک منصوبے کے رشکئی اسپیشل اکنامک زون کاجلد افتتاح کیا جائے گا،افتتاح کے موقع پرچینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ پاکستان ،چین کی دوستی سمندر سے گہری ،پہاڑوں سے اونچی ہے، رشکئی اسپیشل اکنامک زون منصوبہ د وستی کی بڑی علامت بنے گا، چینی حکومت پاکستان سے تعلقات مزید مضبوط بنانیکی خواہشمند ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close