بھارت کو دو ہفتے کیلئے کیٹگری سی میں رکھنے کا فیصلہ، مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی عائد

اسلام آباد(آئی این پی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے بھارت سے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی لگادی۔این سی او سی کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں ہوا جس میں بھارت سے لوگوں کی پاکستان آمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بھارت میں کورونا کی نئی قسم کے پھیلا ئوپر بریفنگ دی گئی اور بھارت کو دو ہفتے کیلئے کیٹیگری سی میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔این سی او سی کے فیصلے کے مطابق پابندی بھارت سے فضائی اور زمینی راستے سے آنے والے مسافروں پرلگائی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close