اسلام آباد(آئی این پی)پیپلز پارٹی پارلیمنٹریز کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان کی ذہنی کیفیت دن 48 بار تبدیل ہوتی ہے، حیرت کی بات ہے کہ پی ٹی آئی میں کو ئی اہل شخص ممبر پارلیمنٹ نہیں ہے ، تبدیلی کا شوق رکھنے والوں نے قوم کو عذاب میں مبتلا کردیا، حفیظ شیخ نااہل تھے تو انہیں سینیٹر کیوں بنایا جا رہا تھا۔پیر کو پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ حفیظ شیخ نااہل تھے تو انہیں سینیٹر کیوں بنایا جا رہا تھا ،عمران خان کی ذہنی کیفیت دن 48 بار تبدیل ہوتی ہے ، حیرت کی بات ہے کہ پی ٹی آئی میں کو ئی اہل شخص ممبر پارلیمنٹ نہیں ہے ، تبدیلی کا شوق رکھنے والوں نے قوم کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیب اور نیازی نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ، وقت آگیا ہے قوم پیپلزپارٹی اور دیگر حکومتوں کا موازنہ کرے ، صدر آصف علی زرداری نے ایڈ نہیں ٹریڈ کی فلاسفی دی تھی ، پیپلزپارٹی کی حکومت میں غیر ملکی قرضے بھی اترتے رہے اور غریبوں کو ریلیف بھی ملا ، قوم پوچھتی ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو کیوں ختم کی گیا ، پیپلزپارٹی کی حکومت نے دہشت گردی اور بدترین سیلاب کے باوجود مہنگائی کو کنٹرول کیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں