وزیراعظم عمران خان کے پسندیدہ ترین پولیس افسر سابق آئی جی کےپی کے ناصر درانی کا انتقال، وزیراعظم نے تعزیتی پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے سابق انسپکٹر جنرل (آئی جی ) خیبر پختونخوا ناصر درانی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’سابق انسپکٹر جنرل پولیس ناصر درانی کی رحلت کا جان کر افسردہ ہوں۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔ بطور آئی جی وہ خیبرپختونخوا میں پولیس کی اصلاح کے عمل میں نہایت مؤثر رہے۔ پاکستان ایک غیر معمولی پولیس افسر سے محروم ہوا ہے۔‘ناصر درانی گزشتہ چند روز سے کورونا کے باعث لاہور کے میو ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ سوموار کو دم توڑ گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close