ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے سابقہ اکاونٹنٹ کو مبینہ غبن وکرپشن پر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (آئی این پی )ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے سابقہ ناظر/اکاونٹنٹ کو مبینہ غبن وکرپشن پر گرفتار کر لیا۔ملزم محمد ریاض سال 1996 سے 2018 تک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ اسلام آباد کی کورٹ میں بطور ناظر/اکاونٹنٹ رہا۔ دوران تعیناتی ملزم نے سرکار کے خزانہ سے رقم مبلغ ایک کروڑ تریپن لاکھ (15300000)کا غبن کیا۔ملزم نے مزید (27000,000) دو کروڑ ستر لاکھ روپے سرکاری خزانیمیں جمع کروانے کی بجاے اپنی سرکاری حیثیت کا غلط استعمال کرتے ہوئے کافی عرصہ تک رقم اپنے ذاتی استعمال میں لائی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملزم کی مبینہ کرپشن سامنے آنے پر ایف آئی اے کو انکوائری کا حکم دیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close