اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین گروپ کی بات سننے کا عندیہ دیدیا ہے ۔ پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر 21اپریل کو مدعو کیا گیا افطار ڈنر ملتوی کر دیا گیا ہے،جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کا وفد وزیراعظم عمران خان یا حکومتی کمیٹی سے ملاقات کرے گا،افطار میٹنگ وزیراعظم آفس سے ملاقات کا گرین سگنل ملنے کے بعد ملتوی کی گئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی ہفتے جہانگیر ترین گروپ کی وزیراعظم یا ان کی نامزد کمیٹی سے ملاقات کا امکان ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں