کراچی(پی این آئی)صوبائی الیکشن کمشنر نے این اے 249 کراچی کے ضمنی الیکشن کے دوران پولنگ عملے کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائدکردی ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر نے این اے 249 ضمنی الیکشن سے متعلق اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں پولنگ عملے کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق صرف پریزائڈنگ افسران موبائل فون استعمال کرسکیں گے۔صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق قومی اسمبلی کی اس نشست پر الیکشن کے دوران خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں مرد سیکیورٹی اہلکار بھی نہیں جاسکیں گے۔اعلامیے کے مطابق این اے 249 پر ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں