کسی کمیٹی سے نہیں وزیراعظم عمران خان سے براہ راست ملنا چاہتا ہوں، جہانگیر ترین نے اپنا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین نے کسی بھی حکومتی کمیٹی سے ملاقات سے انکار کردیا۔اپنے ایک بیان میں جہانگیر ترین نے واضح کیا کہ وہ اور ان کا ہم خیال گروپ کسی کمیٹی سے ملاقات نہیں کرے گا۔ انہیں وزیراعظم سے ملاقات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اور وہ صرف وزیراعظم سے براہ راست ملاقات کریں گے۔خیال رہے کہ اس سے پہلے یہ خبریں آئی تھیں کہ وزیر اعظم عمران خان نے جہانگیر ترین اور ہم خیال گروپ کی بات سننے کا عندیہ دیا ہے۔ اس حوالے سے جہانگیر ترین یا ہم خیال گروپ کی حکومتی کمیٹی سے ملاقات ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close