اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے جہانگیر ترین کی بات سننے کا عندیہ دیا ہے جس کے بعد ہم خیال گروپ نے 21 اپریل کا افطار ڈنر ملتوی کردیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ کے اراکین اسمبلی کا 21 اپریل کو جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر افطار ڈنر ہونا تھا جس میں آئندہ کی حکمت عملی کے بارے میں بات ہونی تھی تاہم وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے جہانگیر ترین کی بات سننے کا عندیہ ملنے کے بعد یہ ڈنر ملتوی کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت جلد جہانگیر ترین کا ہم خیال گروپ وزیر اعظم عمران خان سے یا حکومتی کمیٹی سے ملاقات کرے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں