معاملات بگڑنے لگے، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے استعفیٰ طلب کر لیا گیا

پنڈی گھیب ( آن لائن) پنڈی گھیب میںمذہبی جماعتوں کے کارکنوں کا بھرپور احتجاج ۔ حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا  کہ وزیر داخلہ فوری طور پر استعفی دیں اور   کارکنوں کاحافظ سعد رضوی کو فوری طور پر رہا  کیا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق علمائے اہل سنت کی اپیل پر پنڈی گھیب شہر بھر میں مکمل ہڑتال ۔ تمام دوکانیں،بازار اور کاروباری مراکز مکمل طور پر بند۔مذہبی جماعتوں کے کارکنوں اور رہنمائوں نے کمیٹی چوک پنڈی گھیب پر پر امن احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر حافظ سعد رضوی کو رہا کرئے اور لاہور سمیت ملک بھر میں مذہبی جماعت کے کارکنوں پر ظلم و ستم بند کیا جائے۔ کارکنوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ وزیر داخلہ فوری طور پر استعفی دے۔ احتجاج میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close