پاکستان کا بڑا فیصلہ، بھارت پر پابندی لگا دی گئی

اسلام آباد(آن لائن)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافے کے باعث بھارت سے پاکستان میں آنے والے مسافروں کی آمد پر پابندی لگادی۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و مراعات اسد عمر کی سربراہی میں   این سی او سی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ان کے ساتھ نیشنل کوآرڈینیٹر این سی او سی نے بھی کی۔اجلاس میں شرکا کو بھارت میں کورونا وائرس کی نئی قسم (ڈبل میونٹ قسم) کے پھیلاؤ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کی مذکورہ قسم اپریل کے آغاز سے بھارت میں یومیہ کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافے کی وجہ بن رہی ہے۔جس کے بعد این سی او سی نے بھارت کو 2 ہفتوں تک سفری ممالک کی فہرست میں کیٹیگری سی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔این سی او سی کے فیصلے کے مطابق بھارت سے فضائی اور زمینی راستے سے پاکستان آنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق بھارت میں موجود کورونا کی نئی قسم کے دیگر ممالک تک پھیلاؤ کے تناظر میں کیٹیگری سی ممالک کے جائزے سے متعلق اجلاس اب 21 اپریل کو ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں