نامور مذہبی رہنما کا اچانک انتقال ہو گیا، مذہبی حلقےسوگوار

جیکب آباد(آن لائن)جیکب آباد کے مفتی محمد اسماعیل سکندری حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے انتقال کر گئے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد اتحاد اہلسنت کے سرگرم رہنما ،شفیق استاد مفتی محمد اسماعیل سکندری حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے گزرشتہ روز 55سال کی عمر میں انتقال کر گئے انکے اچانک انتقال کی خبر سے پورے شہر میں غم کی لہر پھیل گئی جس سے سنی تنظیموں اور انکے شاگرد رنجیدہ ہو گئے مرحوم کی نماز جنازہ آبائی قصبہ قادر بخش منگریو میں ادا کی گئی جس میں مختلف مکتب فکر کی شخصیات اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مرحوم نے ایک بیواہ چار بیٹیاں اور تین بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں جن سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close