افطاری کے فوراََ بعد ملک میں زلزلے کے شدید جھٹکوں نے خوف وہراس پیدا کر دیا

سوات (پی این آئی) افطاری کے بعد زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی شام کو ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ اکثر زلزلوں کی زد میں رہنے والے خیبرپختونخواہ کے سوات ریجن کے کئی علاقوں میں دوبارہ زلزلے کے شدید جھٹکوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔زلزلے کے جھٹکے سوات شہر میں زیادہ شدت سے محسوس کیے گئے، جبکہ ریجن کے دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے بعد لوگ خوف زدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے ایسے وقت میں محسوس کیے گئے جب لوگ افطار کرنے میں مصروف تھے، تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ کے مخصوص علاقے خاص کر سوات ریجن اکثر زلزلوں کی زد میں رہتے ہیں۔ مسلسل آنے والے زلزلوں کی وجہ سے ان علاقوں کے لوگ مسلسل خوف کی فضاء میں رہنے پر مجبور ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں