نئے وزیر خزانہ نے آتے ہی پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے مہنگائی کی وجوہات کوختم کرناہوگا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اپنے عہدے کا باضابطہ طور پر چارج سنبھا ل لیااور ان سےسیکریٹری پلاننگ اورچیف شماریات نے تعارفی ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران ادارہ شماریات کے ڈیٹااکٹھاکرنے اورجائزے کے طریقہ کارپر تبادلہ خیال کیا گیاہے۔ چیف شماریات کی جانب سے وزیر خزانہ کو مہنگائی کے اعداد وشمارمرتب کرنے پربریفنگ بھی دی گئی ہے۔شوکت ترین کا کہنا تھا کہ بروقت اوردرست ڈیٹااشیائے ضروریہ کی دستیابی بہتربنانے میں مدددیتاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close