ملک کے اہم ائر پورٹ پر 24 گھنٹے میں جعلی کورونا سرٹیفیکیٹ کا پانچواں واقعہ

پشاور (آئی این پی ) باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانیوالے مزید 2مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا ، 24گھنٹے میں جعلی کورونا سرٹیفکیٹ کا پانچواں واقعہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پرسی ایاے ویجیلنس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانیوالے 2 مسافر کو حراست میں لے لیا۔ دونوں مسافرنجی ایئرلائن سیپشاورسیشارجہ جاناچاہ رہیتھے ، جب سی ایایعملینیمسافروں کے کورونا سرٹیفکیٹ چیک کئے تو جعلی نکلے۔ نجی ایئر لائن نے دونوں مسافروں کوآف لوڈ کرکے امیگریشن کے حوالے کردیا اور زیرحراست مسافر تفتیش کیلئے ایف آئی اے حیات آباد سیل منتقل کردیا گیا ہے۔ خیال رہے باچاخان ایئرپورٹ پر24گھنٹے میں جعلی کوروناسرٹیفکیٹ کا پانچواں واقعہ ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close