بات چیت چل پڑی، امید ہے کالعدم ٹی ایل پی سے تمام معاملات طے پا جائیں گے ، شیخ رشید

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی میں میں بات چیت چل پڑی ہے، امید ہے کالعدم ٹی ایل پی سے تمام معاملات طے پا جائیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مذاکرات کا پہلا دور کامیابی سے مکمل ہوا ہے، مذاکرات کا دوسرا دور دوبارہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ایل پی نے 11 یرغمالی پولیس اہلکاروں کو چھوڑ دیا ہے، کالعدم ٹی ایل پی کے لوگ جاچکے اور پولیس بھی پیچھے ہٹ گئی ہے، 192 ناکوں میں ایک ناکہ رہ گیا تھا اس میں بھی بہتری آگئی ہے، مذاکرات کی کامیابی میں حکومت پنجاب کا اہم کردار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close