عوام کی جان ومال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے جہاں قانون توڑا جائے گا وہاں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا کسی کو بھی ریاست کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے، عثمان بزدار

لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، جہاں قانون توڑا جائے گا وہاں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ ناخوشگوار واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوں گی، اسلام امن کا دین ہے، دین اسلام میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں، کوئی معاشرہ پر تشدد رویوں کی اجازت نہیں دیتا، انتہا پسند رویے معاشرے میں بگاڑ پیدا کرتے ہیں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، ریاست اپنی یہ ذمہ داری ہر صورت نبھائے گی، قانون سب کے لئے برابر ہے، قانون شکنی کرنے والے عناصر سے قانون کے تحت نمٹا جائے گا، کسی کو بھی ریاست کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close