سینیٹ پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمروں کی تحقیقات کرنیوالی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے قبل ایوان بالا میں پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمروں کے معاملے کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس(آج)پیر کو ہوگا۔تحقیقاتی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں کمیٹی کنونیئر کا انتخاب کیا جائیگا جبکہ کمیٹی باضابطہ اپنے کام کا آغاز کریگی۔جمعرات کوسینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ایوان بالا میں پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمروں کے معاملے کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس(آج)پیر کو صبح ساڑھے11بجے کمیٹی روم نمبر 1 پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا۔کمیٹی کے پہلے اجلاس میں کمیٹی کنونیئر کا انتخاب کیا جائیگا جبکہ کمیٹی باضابطہ اپنے کام کا آغاز کریگی ۔ کمیٹی میں حکومتی سینیٹر زسرفراز بگٹی، سینیٹر محمد اعظم خان سواتی، فاٹا کے سینیٹر ہدایت اللہ، جے یو آئی کے سینیٹر طلحہ محمود،مسلم لیگ(ن)کے سینیٹر رانا مقبول احمد،پیپلزپارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر سکندر مینڈرو شامل ہیں۔ کمیٹی میں سابق آفس سیکریٹری ایگزیکٹو ڈائریکٹر (پی آئی پی)محمد انور بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ کمیٹی ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کرنے کی پابند ہوگی۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close