اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت پیر کو ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت پیر کو ہو گی۔ توہین عدالت کی درخواست کو جسٹس قاضی فائز عیسی کیس کے ساتھ ہی سماعت کیلئے مقرر کیا گیا۔ خیال رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ سرینا عیسی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ فواد چودھری نے جسٹس فائز عیسی کو انڈر ٹرائل جج کہہ کر توہین عدالت کی۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں