مشکل وقت گذر چکا، اب ترقی کی رفتار مزید تیز ہو گی‘ پی ٹی آئی کے بڑے لیڈر کا بڑا دعویٰ

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنامرضی واویلاکرلے احتساب کے بیانیے میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی،وزیر اعظم عمران خان نے معیشت کومشکلات سے نکالنے کیلئے اپنے سیاسی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے غیرمعمولی فیصلے کئے،ملک و قوم کیلئے حکومت اور ادارے ایک پیج پر ہیں اور یہی اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو رہا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی دفتر میں پارٹی اکابرین کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت نے ضروری بیرونی ادائیگیاں،کورونا وباء کی دو لہروں کا مقابلہ اور معیشت کو اندھے کنویں سے نکال کر اپنا ہر طرح کا مشکل وقت گزار لیا ہے او رانشا اللہ اب ترقی کی رفتار مزید تیز ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے سیاسی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے غیر معمولی فیصلے کئے کیونکہ ہم معیشت کو حقیقی معنوں میں ترقی دینا چاہتے ہیں اور عوام حکومت کی نیک نیتی پر مبنی اقدامات سے آگا ہ ہیں۔حکومت اور تمام اداروں کے ایک پیج پر ہونے کی وجہ سے پاکستان مشکل دورسے نکل آیا ہے اوریہی اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو رہا، اپوزیشن لوگوں کوساتھ رکھنے اور اپنی دلی تسکین کے لئے منفی پراپیگنڈا اور مایوسی پھیلا رہی ہے اورہم انہیں ایسے نعروں سے دل بہلانے سے ہرگز نہیں روکیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close