برطانیہ میں پاکستانیوں کو قرنطینہ میں مشکلات، زلفی بخاری نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد(آئی این پی)بیرون ملک گئے پاکستانیوں کو قرنطینہ کے دوران مشکلات کی شکایات کا زلفی بخاری نے نوٹس لے لیا،اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے بیرون ملک گئے پاکستانیوں کو قرنطینہ کے دوران مشکلات کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے برطانوی حکام اور پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کیا ہے،زلفی بخاری نے پاکستانی سفارت خانے کے حکام کو پاکستانیوں کی فوری مدد، مناسب دیکھ بھال کی ہدایت دی،معاون خصوصی نے کہا کہ رمضان میں روزے کی حالت میں اپنایا گیا رویہ ناقابل برداشت ہے، پاکستانیوں کو کھانے پینے اور رہائش کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close