پمز اسپتال اسلام آباد کے آئی سی یو کو آکسیجن پریشر میں کمی کا سامنا، آکسیجن پریشر 100سے کم ہو کر کتنے فیصد پر آ گیا؟

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز)اسپتال اسلام آباد کے آئی سی یو میں آکسیجن پریشر میں کمی آئی ہے، اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز منہاج السراج کا کہنا ہے کہ پریشر کو بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، آکسیجن پریشر 100سے کم ہو کر 70 فی صد تک آیا،منہاج السراج کے مطابق غیر ضروری آکسیجن سپلائی کو بند کر کے پریشر بڑھایا جا رہا ہے، واضح رہے کہ پمزمیں اس وقت کورونا کے پانچ مریض وینٹی لیٹرز پرہیں،اسپتال میں کورونا کے 177مریض زیر علاج ہیں،ان کا کہنا ہے کہ اسپتال کے باقی وارڈز میں میں آکسیجن سپلائی اور پریشر نارمل ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں