کراچی میں شوکت خانم ہسپتال کب کھل جائے گا، عمران خان نے ڈیڈ لائن کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کراچی اسپتال 2023میں کھولنے کا ہدف ہے ۔اسپتال سندھ، جنوبی بلوچستان کیلئے علاج کی سہولت فراہم کرے گا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی میں شوکت خانم میموریل ٹرسٹ اسپتال 2023میں کھولنے کا ہدف ہے، اسپتال حجم کے لحاظ سے شوکت خانم میموریل اسپتال لاہور سے دوگنا بڑا ہے جبکہ یہ تشخیص اور علاج کی جدید سہولت سے آراستہ ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close