کراچی(آئی این پی)سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما میاں رضا ربانی نے خسرو بختیار کی بطور وزیر صنعت وپیداوار تعیناتی کو مفادات کا ٹکرا ئوقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خسرو بختیار کی بطور وزیر صنعت وپیداوار تعیناتی مفادات کا ٹکراو ہے، خسروبختیاراورخاندان کی شوگرملز میں دلچسپی کا ذکر چینی کمیشن رپورٹ میں کیا گیا، اتوار کو اپنے ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا شوگر کمیشن رپورٹ کے بعد خسرو بختیار کو وزیر قومی فوڈ سیکیورٹی سے ہٹایا گیا،انہوں نے کہا کہ جون کا بجٹ، آئی ایم ایف اور پی ٹی آئی کا چوتھے وزیرخزانہ کے ساتھ تیسرا بجٹ ہوگا، ریکارڈ ظاہرکرتے ہیں کہ بجٹ سے عین پہلے نیا وزیرخزانہ لایا جاتا ہے، شاید اس کی ضرورت بھی نہیں کیونکہ انہیں آئی ایم ایف بجٹ پرصرف دستخط کرنا ہوتا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں