اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین پارٹی رہنما ہیں، ایسا فورم تشکیل دینا چاہیے جہاں جہانگیر ترین اپنا موقف پیش کرسکیں،اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھی ارکان قومی اسمبلی ہماری ہی پارٹی کے ہیں، بابر اعوان، علیم خان پر الزامات لگے وہ عدالتوں میں سرخرو ہوئے، انہوں نے کہا حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے لیکن بلیک میل نہیں ہوں گے، عمران خان عاشق رسول ہیں ہر فورم پر انہوں نے بات کی،کورونا سے متعلق انہوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر بہت خوفناک ہے احتیاط کی جائے اور ایس او پیز پر عمل کیا جائے،فواد چوہدری نے کہا کہ وزارتوں کی تبدیلی وزیراعظم کا کام ہے، کپتان جہاں کھڑا کرے گا ہم وہیں کھڑے ہوں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں