سکھر( آن لائن) سکھر میں اتوار کے روز اسمارٹ لاک ڈاؤن ، شہر کے تجارتی کاروباری مراکزمکمل بند ،کھانے پینے کی اشیاء کی دکانیں کھلی رہی ، پولیس و انتظامی افسران ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے میں مصروف ،سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رہا ، سیکورٹی انتظامات سخت ،پولیس نے کھلی ہوئی دکانیں بند کرادی ،تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شیروں کی طرح سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں بھی وفاقی وصوبائی حکومت کی جانب سے اتوار کے روز جزوی طور پر اسمارٹ لاک ڈاؤن رہا ،سکھر شہر کے کاروباری وتجارتی مراکز مکمل بند نظر آئے لیکن اسمارٹ لاک ڈاؤن بھی صرف کاروباری وتجارتی مراکز، سرکاری دفاتر ،ہوٹلز ،کلبز ،ریسٹورنٹس اور پارکس بند ہونے تک ہی محدود دیکھائی دیا جبکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں نرمی کے باعث خلاف ورزیاں بھی جاری رہی ،اسمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول کے مطابق رہا جبکہ شہریوں کی جانب سے سڑکوں اور گلیوں و محلوں میں چہل پہل جاری تھی اور کھانے پینے کی دکانیں بھی کھلی رہی سکھر کے کئی علاقوں میں پولیس ایس او پیز پر عملدرآمد کراتے ہوئے نظر آئی تو کئی علاقوں میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں پر چشم پوشی بھی اختیار کئی ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں