وہ واحد وزارت جس کی آڈٹ رپورٹ میں 792ارب روپے کی بے ضابطگیوں کو انکشاف ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی )آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی سال 2020-21 کی رپورٹ میں وزارت آبی وسائل کی وزارت میں 792 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رپورٹ کا کہناہے کہ475.59 ارب روپے کی بے ضابطگیاں مختلف پراجیکٹس میں خریداری کے عمل کے دوران پائی گئی ہیں جبکہ 287.30 ارب روپے کی بے ضابطگیاں 17 کیسز میں مالی معاملات سے متعلق سامنے آئی ہیں ۔آڈٹ رپورٹ میں بے ضابطگیوں میںملوث افسران کے خلاف کارروائی کی تجویز دی گئی ہے ۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی سال 2020-21 کی رپورٹ میں وزارت آبی وسائل کی وزارت میں 792 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close