وزیراعظم عمران خان استعفیٰ دینے پرمجبور کردیئے جائیں گے، پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام کاغیض وغضب عمران خان کو استعفیٰ دینے پرمجبورکردے گا، اگر آپ عزت کے ساتھ جاناچاہتے ہیں تواستعفیٰ دے دیں۔نجی ٹی وی کے مطابق احسن اقبال کا کہناتھا کہ عمران خان کی قیادت میں اس حکومت نے پاکستان میں ہرشعبے کوتباہ کردیا ہے آج لوگ مہنگائی اوربھوک سے بلبلا رہے ہیں ،عمران خان کایہ ویژن ہے کہ چھوڑوں گا نہیں،جیلوں میں بھیجوں گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close