جہانگیر ترین کا معاملہ جلد ٹھنڈا ہوجائے گا، شیخ رشید نے سیاسی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت کی رٹ ہر حال میں قائم کی جائے گی‘ 20اپریل کو راولپنڈی اسلام آباد کا کوئی راستہ بند نہیں ہوگا‘ وزیراعظم نے ناموس رسالتؐ سے متعلق اہم بیان دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی کسی صورت قبول نہیں‘ جہانگیر ترین تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور پارٹی میں ہی رہیں گے‘ جہانگیر ترین کا معاملہ بھی جلد ٹھنڈا ہوجائے گا‘ عوام کو سستے بازاروں کے ذریعے ریلیف دے رہے ہیں‘ عوام کوسستی اشیا مہیا کر رہے ہیں۔ اتوار کو وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں قائم سستے بازار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے وزیر داخلہ کو رمضان سستا بازار سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان مہنگائی کنٹرول کرنے کیلیے اقدامات کررہے ہیں، عوام کو سستے بازاروں کے ذریعے ریلیف دے رہے ہیں، عوام کوسستی اشیا مہیا کریں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ جہانگیر ترین پارٹی کا حصہ ہیں، امید ہے ساتھ ہی رہیں گے، مجھے یقین ہے جہانگیر ترین کا معاملہ بھی ٹھنڈا ہوجائے گا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close