کراچی(آئی این پی ) رمضان المبارک کے آغآز کے ساتھ ہی پاکستان کی سب سے بڑی اور سب سے قدیم کھجور مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں جب ک پہلی بار رمضان المبارک میں کھجور سستی ہوگئی ہیں۔ لی مارکیٹ کی کھجور مارکیٹ میں خلیجی ممالک، سعودی عرب ، عراق ، ایران اور پاکستانی کھجوروں کی 50 سے زائد اقسام فروخت کے لیے دستیاب ہیں، ایران، عراق، سعودی عرب سے بڑے پیمانے پر کھجور کی درآمد کے باعث مقامی مارکیٹ میں کھجور کی قیمتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 فیصد تک کمی کا رجحان ہے۔ لی مارکیٹ کی کھجور مارکیٹ قیام پاکستان سے بھی کئی دہائیوں سے قائم ہے جہاں لگ بھگ 100سے زائد ہول سیل اور ریٹیل دکانوں پر قسم قسم کی کھجوریں فروخت کی جارہی ہیں۔تاجروں کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں کھجور کی فراہمی اور ذخیرہ بہتر ہے اور قیمتیں بھی گزشتہ سال سے نصف فیصد تک کم ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں