لاہور (آئی این پی ) وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بزدارحکومت عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر بلاتعطل فراہمی کیلئے کوشاں ہے، ناجائزمنافع خوروں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، مہنگائی پر قابوپاکر اشیائے خور و نوش کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ انشااللہ انتظامیہ اور عوام کے بھرپور تعاون سے مہنگائی پر قابو پاتے ہوئے اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر بلاتعطل فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار روزانہ کی بنیاد پر آٹا، چینی اور اشیا خوردونوش کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے انتظامیہ کو پرائس کنٹرول میکانزم مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں