گلگت بلتستان کے لیے اچھی خبر، احساس پروگرام شمالی علاقہ جات میں شروع کر نے کا منصوبہ بن گیا

اسلام آباد(آئی این پی )وزیر اعلی گلگت بلتستان اور ڈاکٹر ثانیہ نشترکے مابین احساس کے تیز عملدرآمد سے متعلق تعاون پر اتفاق، احساس اور گلگت بلتستان مشترکہ لاگت سے گلگت بلتستان کے ہر ضلع میں احساس نشوونما کا آغاز کریں گے۔وزیر اعلی گلگت بلتستان، محمد خالد خورشید اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہفتہ کو اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران سیکرٹری بی آئی ایس پی بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ، گلگت بلتستان میں احساس پر تیزی سے عملدرآمد کے حوالے ایک اہم معاہدہ طے پایا ۔وزیر اعلیٰ کو جاری احساس سروے سے متعلق بریفنگ دی گئی جو 82%مکمل ہوچکا ہے ۔ وزیر اعلی کو سروے کی معیاری خصوصیات کے بارے میں بتایا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ کس طرح سے گلگت بلتستان کے عوام احساس سروے سے مستفید ہوسکتی ہے ۔ گلگت بلتستان میں اینڈرائیڈ پر مبنی احساس سروے 38%مکمل ہے اور 30جون2021 میں ملک بھر میں سروے مکمل ہوجائے گا ۔ آئندہ تین ماہ میں ہر تحصیل میں 70%سروے مکمل ہونے کے بعد رجسٹریشن ڈیسک لگ جائیں گے تاکہ سروے میں رہ جانے والے گھرانے اپنا اندراج کرواسکیں ۔علاوہ ازیں ، پروگرام سے متعلق تعاون پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گلگت بلتستان میں جاری احساس کفالت کارروائیوں پر بھی گفتگو کی گئی اور وزیر اعلی کو بتایا گیا کہ گلگت بلتستان میں احساس کفالت کے سارے انتظامات جی بی کی حکومت کے مشورے سے ترتیب دیئے گئے ہیں ۔ احساس نے بہتر کارروائیوں پر عملدرآمد کیلئے وزیر اعلی سے تعاون کی اپیل کی ۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ جی بی میں احساس نشوونما اور پرائمری تعلیم کے مشروط مالی معاونت کے پروگرام کو وسعت دینے کیلئے آئندہ تین روز میں ایک تفصیلی پروگرام روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے ۔ آئندہ ہفتے کے وسط میں صوبے کیساتھ ایک ریپ اپ میٹنگ کا منصوبہ ہے ۔ احساس اور گلگت بلتستان مشترکہ لاگت سے گلگت بلتستان کے ہر ضلع میں احساس نشوونما کا آغاز کریں گے ۔مجموعی طور پر احساس کے تحت جی بی کیلئے متعدد پروگرام موجود ہیں ۔ حاملہ، دودھ پلانے والی ماوں اور دو سال سے کم عمر بچوں کیلئے بلتستان، استور اور غزر میں احساس نشوونما کے 8 مراکز قائم کئے جاچکے ہیں ۔ پرائمری تعلیم کے مشروط مالی معاونت کے پروگرام کے تحت 58288 مستحق بچے سہ ماہی وظاف سے مستفید ہورہے ہیں (بچی کیلئے 2000روپے اور بچے کیلئے 1500روپے فی سہ ماہی) ۔فی الحال 56920احساس کفالت مستحقین کو ماہانہ وظاف فراہم کئے جارہے ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ جاری سروے کے ذریعے نئے گھرانوں کے اندراج سے اس تعداد میں اضافہ ہوگا ۔ کوویڈ19صورتحال کے دوران، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت گلگت بلتستان میں 124534مستحقین میں 1.42ارب روپے تقسیم کئے گئے ۔دیہاڑی داروں کو مفت پناہ گاہ اور کھانا فراہم کرنے کیلئے، حال ہی میں اسکردو میں ایک نئی پناہ گاہ کھولی گئی ہے ، جو گلگت بلتستان میں پہلی پناہ گاہ ہے اور دوسری پناہ گاہ جون 2021 میں گلگت میں کھولی جائیگی ۔ احساس انڈر گریجویٹ سکالرشپ پروگرام کے توسط سے گزشتہ سال جی بی کے مستحق اور ہونہار طلبہ میں 1178 سکالرشپس دی گئیں ۔ اسی طرح احساس بلاسودقرضہ پروگرام کے تحت 9اضلاع گلگت، استور، گھانچے، غزر، ہنزہ، کھرمنگ، نگر، شگر اور اسکردو کے 30903مستحقین کو1.24ارب روپے کی مالیت کے چھوٹے بلاسود قرضے دیئے گئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close