اسد عمر نے نئے وزیر خزانہ شوکت ترین کے معاشی تجزیے سے شدید اختلاف کا اظہار کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ شوکت ترین نے ملکی معیشت کا جو تجزیہ پیش کیا ہے وہ اس سے بالکل اتفاق نہیں کرتے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ وہ کابینہ کے اجلاس میں وہ وزیرخزانہ شوکت ترین سے بات کریں گے۔اسد عمرکا کہنا تھا کہ ڈھائی سال میں ملکی معشیت درست سمت میں گئی ہے،ترقی کی شرح اور سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حفیظ شیخ کے ماتحت معیشت بہتری کی طرف جارہی تھی،وزیراعظم معیشت کی مزید بہتری چاہتے ہیں، اس لیے تبدیلی کی، 12 ماہ پہلے مارکیٹ 28 ہزار انڈیکس پر تھی آج 45 ہزار پر ہے،سب اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ معیشت ٹھیک سمت میں چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی فیصلے میں تمام وفاقی وزرا کی رائے شامل ہوتی ہے ، کس کو وزیرلگانا ہے کس کو نہیں لگانا یہ وزیراعظم کی صوابدید ہے، وزراکی پرفارمنس اچھی رہی تو عمران خان کوکریڈٹ ملے گا، پرفارمنس بری رہی تو عمران خان پر تنقید ہوگی۔خیال رہے کہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے چند روز قبل ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران حکومت کی ڈھائی سالہ معاشی کارکردگی کی چارج شیٹ پیش کی تھی۔انہوں نے کہا تھاکہ کچھ نہیں پتا معیشت کس سمت میں جارہی ہے، ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا پڑے گا، جہاز کے کپتان کو مضبوط ہونا پڑے گا ورنہ کشتی آگے نہیں بڑھے گی، پرائیویٹ سیکٹر سے لوگ لانے کے لیے نیب قوانین میں تبدیلی کرنا ہوگی۔اس کے علاوہ دو روز قبل ایک اور ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا تھا کہ پاکستان کے موجودہ معاشی اہداف حاصل کرنا ہرگز آسان کام نہیں، تاہم یہ مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، پاکستانی قوم مشکلات سے گھبراتی نہیں ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close