نواز شریف نے جاتی امرا کی اراضی کی خریداری کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

لندن (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے قائد او ر سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہاہے کہ ہماری جاتی امرا کی زمین الحمدللہ 30سال پہلے خریدی گئی تھی اس کی تمام ٹرانزکشنز موجود ہیں اور سب قانونی ٹرانزیکشنز ہیں ،عمران خان ہر محاذ پہ ناکام ہوچکے ہیں، حکومت ان سے چلتی نہیں ہے، یہ ا ب اپنی ناکامیوں پہ پردہ ڈالنے کیلئے یہ کام شروع کرنا چاہتے ہیں۔ ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے وڈیوپیغام میں نوازشریف نے کہاکہ جس طرح انہوں نے ہمارے لوگوں شہباز شریف ، مریم نواز ، حمزہ شہباز اور ہماری پارٹی کے دیگر لوگوںشاہد خاقان عباسی سعد رفیق اور دیگر کیساتھ جو کچھ کیا ہے وہ بھولنے والا نہیں ہے۔ نوازشریف نے کہاکہ ہماری جاتی امرا کی زمین الحمدللہ 30سال پہلے خریدی گئی تھی اس کی تمام ٹرانزکشنز موجود ہیں اور سب قانونی ٹرانزکشنز ہیں.عمران خان ہر محاذ پہ ناکام ہوچکے ہیں حکومت ان سے چلتی نہیں ہے ب اپنی ناکامیوں پہ پردہ ڈالنے کیلئے یہ کام شروع کرنا چاہتے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close