شادی ہالز مالکان نے پابندی کے باوجود ہالز کھولنےکی تاریخ کا یکطرفہ اعلان کر دیا

کراچی (آئی این پی )شہر قائد کے شادی ہالز مالکان نے 15 رمضان سے شہر بھر میں شادی ہالز کھولنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کیٹرز ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر منصور شیخ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ خصوصا کراچی میں کورونا کیس انتہائی کم ہیں، ہم شادی ہالز 15 رمضان سے کھول دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب ہوٹلوں کو آٹ ڈور سروس کی اجازت ہے تو شادی ہالز کو کھلی فضا میں کام کرنے کی اجازت دی جائے، ریسٹورنٹس کھلے ہوئے ہیں تو شادی ہالز پر پابندی کا کوئی جواز نہیں۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین شارق میمن نے کہا کہ شادی ہالز کی بندش سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگیا ہے۔شادی ہالز ایسوسی ایشن کے صدر رانا رئیس نے کہا کہ شادی ہال میں ایس او پیز کی مکمل پابندی کے باوجود پابندی قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے تمام شادی ہالوں میں سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی نگرانی کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پابندی کی وجہ سے جن لوگوں کی تقریبات ہیں وہ بھی پریشانی کا شکار ہیں، اگر شادی ہالز پر عائد پابندی نہ ہٹائی گئی تو بھرپور احتجاج کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں