انا للہ و نا الیہ راجعون، سینئر صحافی سلیم صافی کی والدہ انتقال کرگئیں

چارسدہ (آئی این پی ) سینئر صحافی اور ٹی وی اینکز سلیم صافی کی والدہ انتقال کرگئیں۔سلیم صافی کی والدہ کی نماز جنازہ آج اتوار کی صبح رشکئی بازار کی مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماں جیسا شجرِ سایہ دار رشتہ کھودینا بہت بڑا غم ہے۔مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ ہم اللہ رب العزت سے دعا کرتے ہیں کہ وہ مرحومہ کے درجات کو بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے، آمین۔ رکن قومی اسمبلی مہرین رزاق بھٹو نے سینئر صحافی سلیم صافی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close