لاہور(پی این آئی) وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے ہدایت کی ہے کہ پیرکو نویں تا بارہویں جماعت کے تمام طلباء کوسکول بلایا جاسکے گا، سکولوں میں باقی کلاس رومز خالی ہیں ،اس لیے بچوں کوایس اوپیز کے تحت کمروں میں فاصلے کے ساتھ بٹھایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 19اپریل بروز پیر سے نویں جماعت تا بارہویں جماعت تک کے طلباء کیلئے سکول وکالجز کھل جائیں گے، طلباء ہفتے میں دو روز پیر اور جمعرات کو سکولوں میں آئیں گے، اس دوران کلاس کے بچوں کو 50 فیصد یعنی آدھی کلاس کو نہیں بلایا جائے گا بلکہ کلاس کے تمام بچے پیر اور جمعرات کو سکولوں میں آسکیں گے۔کیونکہ جماعت اول سے آٹھویں جماعت کے کلاس رومز خالی ہوں گے، اس آدھے بچوں کو فاصلے کے ساتھ دوسرے کلاس رومز میں بٹھایا جاسکے گا۔ایس اوپیز پر عملدرآمد کے لیے طلباء کو پورے سکول میں فاصلے کے ساتھ بٹھایا جاسکتا ہے۔واضح رہے گزشتہ روز صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے 19 اپریل سے اسکول کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں نہم دہم اور انٹرمیڈیٹ کے دو روزہ کلاسز ہوگی۔ پیر اور جمعرات کو کلاسز لگانے کی اجازت ہوگی۔ لاہور سمیت تیرہ اضلاع میں کلاسز لگائی جا سکیں گی۔ دیگر اضلاع میں راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، ملتان ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان شامل ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں۔ اسی طرح پانچویں اور آٹھویں جماعت کےامتحانات18مئی سے شروع ہوں گے۔ اس کے علاوہ پہلی سے چوتھی جبکہ چھٹی اورساتویں جماعت کے امتحانات یکم جون سے ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پریپ سے آٹھویں تک کلاسز 28 اپریل تک بند رہیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں