عید اور روزے کا بتانا سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت کا کام نہیں، وفاقی وزیر شبلی فراز نے نئی وزارت سنبھالتے ہی بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) شبلی فراز کے مطابق عید اور روزے کا بتانا سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت کا کام نہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے اپنی وزارت کو رمضان اور عید کے چاند کی رویت کے معاملے سے دور رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا ہے کہ عید اور روزے کا بتانا سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت کا کام نہیں۔شبلی فراز کی رائے می یہ ایک مزاح کے طور پر ہو سکتا ہے، ہر وزیر کی اپنی اپنی رائے ہوتی ہے، وزیراعظم عمران خان کا مشکور ہوں کہ دوبارہ خدمت کا موقع دیا۔ یہ بہت اہم وزارت ہے، جس کی مزید ترقی کیلئے کام کروں گا۔شبلی فراز نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں میں اس وزارت میں کوئی کام نہیں ہوا تھا، ہمیں کوالٹی اسٹینڈرز برقرار کرنے ہیں، ملک کی ترقی کے لیے قانون کی بالا دستی قائم کرنا ہو گی۔واضح رہے کہ ہفتے کی صبح شوکت ترین اور شبلی فراز نے اپنی وزارتوں کا حلف اٹھالیا۔ایوان صدر میں نئے وزرا کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، جہاں صدر مملکت عارف علوی نے نئے وزرا سے حلف لیا۔شوکت ترین نے وفاقی وزیرخزانہ و محصولات کے طور پر حلف اٹھایا۔سینیٹر شبلی فراز نے بطور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی حلف اٹھایا۔خیال رہیکہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں رد وبدل کیا تھا جس کے تحت شوکت ترین کو نیا وزیر خزانہ بنایا گیا اور انہیں ریونیو کی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔29 مارچ کو وزیر خزانہ بننے والے حماد اظہر سے صرف 18 روز بعد وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے لیا گیا اور انہیں وزیر توانائی بنایا گیا ہے۔ان کے علاوہ خسرو بختیار کی وزارت بھی تبدیل کردی گئی ہے اور ان سے اکنامک افیئرز کی وزارت لے کر صنعت و پیداوار کی وزارت دی گئی ہے۔خیال رہیکہ وزیراعظم اپنے صوابدیدی اختیارات کے تحت کسی بھی غیر منتخب شخص کو 6 ماہ کے لیے وزیر مقررکرسکتے ہیں اور انہی اختیارات کے تحت شوکت ترین کو وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں لہٰذا مستقبل میں انہیں سینیٹر بنانے یا الیکشن لڑانے سے متعلق فیصلہ کیا جائیگا۔وزیر توانائی عمر ایوب کی وزارت تبدیل کرکے انہیں اکنامک افیئرز کا وزیر بنایا گیا ہے جب کہ سابق وزیر اطلاعات شبلی فراز کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وزیر بنایا گیاہے۔فواد چوہدری سے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت لے کر انہیں وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close