میٹنگ میں کیوں نہیں آئیں؟ مسلم لیگ (ن) نے اپنی خاتون رہنما کو عہدے سے فارغ کر دیا

لاہور (پی این آئی) پارٹی میٹنگز میں عدم شرکت مسلم لیگ ن یوتھ ویمن ونگ لاہور کی صدر سمیرا کومل کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے یوتھ ونگ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سمیر ا کومل کو 26 اپریل کو مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں تین رکنی کمیٹی کے روبرو پیش ہو کر جواب داخل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیکرٹری جنرل یوتھ ویمن ونگ پنجاب عائشہ لودھی کی جانب سے سمیرا کومل کو شوکاز نوٹس دیتے ہوئے کہاکہ وہ پارٹی کی جانب سے دی گئی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھا نہیں سکی۔شوکاز نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ 12اپریل کو مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اہم میٹنگ تھی لیکن میٹنگ میں دو گھنٹے سے زائد کا انتظار کرنے کے باوجود نہیں آئی جبکہ جب اس حوالےسے پوچھا گیا تو انتہائی غیر مناسب اندوز میں جواب دیاگیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close